افغانستان میں امن سی پیک کیلئے خوش آئند:اسدعمر

افغانستان میں امن سی پیک کیلئے خوش آئند:اسدعمر

جہانگیر سرخرو ہوئے تو واپس آکر پارٹی میں فعال ہوسکتے ہیں:انٹرویو

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی،اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کا کہنا ہے افغانستان میں امن پاکستان اور سی پیک کے لیے خوش آئند ہوگا ۔ہماری کوشش ہے کہ کورونا ویکسین پاکستان میں ہی بنائیں تاکہ معیشت پر زیادہ بوجھ نہ پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا افغانستان سمیت سی پیک میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کے خواہش مند تمام ممالک کو پاکستان اور چین کی جانب سے خوش آمدید کہا جائے گا، انہوں نے کہا سی پیک کے منصوبے پی ٹی آئی دور میں وسیع ہوئے ۔ این سی او سی میں سول اور ملٹری حکام تو شامل تھے ہی مگر کوروناکے متعلق جو ہم نے فیصلے کیے ان میں بہت بڑی معاونت عدالتی نظام نے بھی کی۔انہوں نے کہا حاملہ خواتین کے لیے ویکسین لگوانا زیادہ ضروری ہے ۔جہانگیر ترین سے سوال پوچھے گئے ہیں، وہ اپنا بھرپور دفاع پیش کریں اور اگر سرخرو ہوں گے تو واپس آکر فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں