عزیز بھٹی کا یوم شہادت آج ،پاک فوج کا خراج عقیدت

عزیز بھٹی کا یوم شہادت آج ،پاک فوج کا خراج عقیدت

شہید کاکارنامہ ہمیں ملک کا دفاع کرنے کی ترغیب دیتا ہے ، 65 میں لاہور پر دشمن کے حملے کو پسپا کیا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد،لاہور(اے پی پی) بری فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر)کا یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965 کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر سینہ سپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ا نہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حید ر سے نوازا گیا۔ آج شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اورفاتحہ خوانی کی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک فوج میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کر تی ہے ۔ ان کے بہادر اقدامات اور مثالی قیادت نے بھارتی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا اور لاہور پر دشمن کے حملے کو کامیابی سے پسپا کیا۔ ان کا بہادرانہ کارنامہ ہمیں پاکستان کا دفاع کرنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ پوری قوم میجر عزیز بھٹی شہید کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں