نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیرداخلہ شیخ رشیدسےکینیڈین ہائی کمشنروینڈی کرسٹین کی ملاقات
  • بریکنگ :- پاک کینیڈادوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- اسلام آباد: افغان شہریوں کی امداد جاری رکھنےپراتفاق
  • بریکنگ :- پاکستان افغان امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا،وزیر داخلہ شیخ رشید
  • بریکنگ :- افغانستان اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہے،وزیرداخلہ شیخ رشید
Coronavirus Updates

ہتھیاروں کااستعمال اور تربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم، آرمی چیف

ہتھیاروں کااستعمال اور تربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم، آرمی چیف

دنیا اخبار

جنرل قمر جاوید باجوہ کا پنو عاقل کا دورہ ،پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں ، صحرائی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، سپہ سالار نے جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور صحرامیں نامساعد حالات کے اندر فارمیشن کی مشقوں کو سراہا،آئی ایس پی آر

لاہور،راولپنڈی(نیوز ڈیسک ،خصوصی نیوز رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کااستعمال اور تربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پنو عاقل کا دورہ کیا، اس دوران انہیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں ، صحرائی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں سے ملاقات بھی کی، جوانوں نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نے فیلڈ فائرنگ، رینج صالح پٹ میں تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا ۔جنرل باجوہ نے جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور صحرامیں نامساعد حالات کے اندر فارمیشن کی مشقوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نے صحرا میں دفاع، فائر اور دیگرمشقیں کیں، سپہ سالار نے جوانوں کی جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور جذبے کو سراہا۔ صحرائی حالات میں ماحولیات کے تحفظ اور دفاع کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبزپاکستان مہم کے تحت پودابھی لگایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پنو عاقل کے گائوں دتر دینو میں سپاہی حزب اللہ جتوئی شہید کے خاندان سے ملاقات بھی کی، سپاہی حزب اللہ 5 ستمبر 2021ء کو کوئٹہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہو گیا تھا۔ آرمی چیف نے خاندان سے خیریت دریافت کی اور وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے والے شہدا کے خاندانوں کی اچھی کفالت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement