نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- این سی اوسی کاہوائی اڈوں پرریپڈپی سی آرلیبارٹریزکی کوالٹی جانچنےکا فیصلہ
  • بریکنگ :- این آئی ایچ ٹیمیں یواےای جانیوالےمسافروں کیلئےقائم لیبارٹریزکاجائزہ لیں گی
  • بریکنگ :- ہوائی اڈوں پرقائم لیب سیٹ اپ آلات اورطریقہ کارکامعیارجانچاجائےگا، این سی او سی
  • بریکنگ :- نتائج کا تجزیہ این سی او سی کے ساتھ 15روزمیں شیئر کیا جائے گا، این سی او سی
  • بریکنگ :- پہلی رپورٹ یکم اکتوبر 2021 تک بھیجی جائے گی، این سی او سی
Coronavirus Updates

پنجاب کا چپہ چپہ حکومتی نااہلی کی سزا بھگت رہا :بلاول

 پنجاب کا چپہ چپہ حکومتی نااہلی کی سزا بھگت رہا :بلاول

دنیا اخبار

حکومت کی پنجاب میں صفر کارکردگی ، پرویز اشرف ، حسن مرتضیٰ سے گفتگو ، عمران خان جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے تباہ ہوجاتا ، ایمل ولی خان بھی ملے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ اور پی پی پی وسطی پنجاب کے سیکر ٹر ی اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔ بلاول بھٹواور صوبائی عہدیداروں کے درمیان آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پنجاب میں صفر کارکردگی ہے ، پنجاب کے عوام بزدار سرکار سے بیزار ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب کا چپہ چپہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی سزا بھگت رہا ، پنجاب کے جیالے اٹھ کھڑے ہوں، ہم عمران خان کے اقتدار کا خاتمہ کریں گے ، ۔ بلاول سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان اور جنرل سیکر ٹر ی شازی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بلاول نے کہا کہ عمران خان جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، وہ تباہ ہوجاتا ہے ، بلاول نے صوبائی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں ہر سطح پر پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کریں۔ بلاول سے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ۔ بلاول نے ایمل ولی خان سے ان کے والد اسفند یار ولی خان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔ مزید برآں بلاول سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement