معروف ناول نگار ،سینئر صحافی طارق اسماعیل ساگر انتقال کر گئے

معروف ناول نگار ،سینئر صحافی  طارق اسماعیل ساگر انتقال کر گئے

معروف ناول نگار، مصنف اور سینئر صحافی طارق اسماعیل ساگر انتقال کر گئے

لاہور ( سیاسی نمائندہ ،نیوز ایجنسیاں ) ان کی نماز جنازہ عصر کے بعد ان کی رہائش گاہ اقبال ایونیو فیز کینال روڈ نزد شاہ کام چوک بحریہ ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافتی برادری کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس کے بعدبحریہ ٹاؤن لاہور میں ان کی تدفین کر دی گئی۔طارق اسماعیل ساگر کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔طارق اسماعیل ساگر نے 72سے زائد کتابیں لکھیں ہیں جن میں کمانڈو، بھارت ٹوٹ جائے گا، دھویں کی دیوار، حصار ٹوٹ گیا اور ریڈ الرٹ نے زیادہ مقبولیت حاصل کی جبکہ طارق اسماعیل ساگر متعدد قومی اخبارات سے منسلک رہے ۔وزیر اعلی ٰ عثمان بزدار ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نامور مصنف اور صحافی طارق اسماعیل ساگر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں