رہائی کیلئے پیپلزپارٹی لاہور کا مظاہرہ
پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن کی زیر قیادت لاہور پریس کلب کے باہر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
لاہور(سپیشل رپورٹر) مظاہرین نے خورشید شاہ کی گرفتاری کیخلاف نعرے بازی کی، عزیز الرحمن چن نے اپنے خطاب میں کہاخورشید شاہ کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ جمہوریت اور عوام کی بات کرتے ہیں ،مگر انہیں جیل میں ڈالا ہوا ہے انہیں رہا کیاجائے ورنہ گلی گلی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا،پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا خورشید شاہ سرخرو ہوں گے ، شاہدہ جبیں ،نرگس خان ،علامہ یوسف اعوان اور دیگر نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا ۔