سندھ کااشتہاری لاہورایئرپورٹ سے بیرون ملک فرارہوتے گرفتار

سندھ کااشتہاری لاہورایئرپورٹ  سے بیرون ملک فرارہوتے گرفتار

چوکی ایئرپورٹ لاہور نے قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری ارشد کو بیرون ملک فرار

لاہور(خبر نگار سے )چوکی ایئرپورٹ لاہور نے قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری ارشد کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے ایئرپورٹ سے مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا۔ ملزم سندھ کے علاقہ بے نظیر آباد کا رہائشی بتایا گیا ہے اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا،انچارج عاطف سلطان خان کے مطابق خفیہ اطلاع پرکارروائی کی گئی۔ اے ایس پی بشریٰ نثار نے کہاہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں