جانوروں کی ہڈیوں کا سفوف بنانیوالی 3 فیکٹریاں سیل

جانوروں کی ہڈیوں کا سفوف بنانیوالی 3 فیکٹریاں سیل

تعفن پھیلنے اور ماحول آلودہ کرنے کی شکایات پر کارروائی کی گئی

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار) آلودگی پھیلانے پر جانوروں کی ہڈیوں کا سفوف تیار کرنے والی 3 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں ۔ اہل علاقہ نے فیکٹریوں سے تعفن پھیلنے اور ماحول کو آلودہ کرنے کی شکایات کی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر نے مریدکے شیخوپورہ روڈ پر قائم تین ہڈی ملز کو سیل کرکے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں