فیروزوالا:گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
سلطان نے تیز دھار چھری سے سکینہ پر وار کئے اور فرار ہو گیا
فیروزوالا(تحصیل رپورٹر)گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی قتل کردی ، رچنا ٹاؤن میں محنت کش سلطان احمد نے تیز دھار چھری کے وار کرکے اپنی بیوی سکینہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا،میاں بیوی میں گھریلو حالات کی وجہ سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا، سکینہ 5بچوں کی ماں تھی۔