نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آبادہائیکورٹ،‏ایون فیلڈریفرنس میں سزاکیخلاف اپیلیں
  • بریکنگ :- نیب کی روزانہ سماعت کی درخواست،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرکونوٹس
  • بریکنگ :- اسلام آبادہائیکورٹ نےنیب درخواست پرجواب طلب کرلیا
Coronavirus Updates

وارداتیں ، مزاحمت پر شہری زخمی، خاتون لیکچرار لٹ گئی

وارداتیں ، مزاحمت پر شہری زخمی، خاتون لیکچرار لٹ گئی

دنیا اخبار

ڈاکوئوں نے بشارت کو گولی ماردی ،مشروب کمپنی کے ٹرک پر فائرنگ

قصور،مصطفی آباد/للیانی،فیروزوالا (خبر نگار، نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر،تحصیل رپورٹر)قصور،مصطفی آباد ،فیروزوالا میں ہونیوالی وارداتوں میں متعدد افراد لٹ گئے جبکہ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی ، 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بینک میں پیسے جمع کروانے کیلئے جانے والے بشارت کو گولی مار کر 4 لاکھ روپے لوٹ لئے ، دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل سرفراز کی لیکچرار بیوی مہوش بی بی سے 10ہزار روپے نقدی، 4 اے ٹی ایم کارڈز ، 2 سروس کارڈ ز چھین لئے ، دیگر وارداتوں میں وقار ،فراز احمد ،شکیل احمد ، عاشق حیدر ،عطا الرحمن،گلفام احمد ،ہیڈ مسٹریس عذراں شریف قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔فیروزوالا میں زہرہ بی بی،محنت کش اعجاز احمد ، عرفان احمد ، اللہ دتہ ، ملک اسلم اعوان ،عتیق احمد،مشتاق احمد ، کرامت علی اور رشیداحمد لٹ گئے ،نارنگ روڈ پر لدھیکے سٹاپ کے نزدیک دوڈاکوؤں نے مشروب کمپنی کے ٹرک پر فائرنگ کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement