نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- تحریک انصاف 3 اور2 لیگی امیدواروں نےدوبارہ گنتی کی درخواستیں دی تھیں
  • بریکنگ :- لاہور:کنٹونمنٹ بورڈالیکشن،5 وارڈزپرالیکشن کمیشن نےفیصلہ سنادیا
  • بریکنگ :- لاہور:الیکشن کمیشن نےہارےہوئےامیدواروں کی درخواستیں مستردکردیں
  • بریکنگ :- لاہور:الیکشن کمیشن نےریٹرننگ افسران کےفیصلےکوبرقراررکھا
Coronavirus Updates

5 خودکشیاں:چھ بچوں کی ماں پھندے سے جھول گئی

5 خودکشیاں:چھ بچوں کی ماں پھندے سے جھول گئی

دنیا اخبار

عثمان نے زہریلی گولیاں کھا لیں،ایف ایس سی کا طالبعلم محمدعلی نہر میں کود گیا ، کراچی میں دو ذ ہنی مریضوں نے بیماری سے تنگ آکر خود کو آگ لگا کر جلالیا

چیچہ وطنی،کراچی(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر،اے پی پی)مختلف علاقوں میں 6 بچوں کی ماں سمیت 3 افراد نے خودکشی اور 2 افراد نے خود سوزی کرلی۔ تین مرلہ سکیم چیچہ وطنی کا رہائشی عثمان بے روز گار تھا اس نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔متوفی کے تین بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ پاکپتن کینال کے نزدیک ایف ایس سی کے طالبعلم محمدعلی عرف لال شاہ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ ریسکیواہلکاروں نے نوجوان کی لاش نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔تھرپارکر میں چھ بچوں کی ماں پھندے سے جھول گئی۔ اسلام کوٹ شہر کے قریب کولہی کی ڈہانی میں چھ بچوں کی ماں لاڈو زوجہ وکرم کولہی نے گھرکے اندر لٹک کر خودکشی کرلی۔ محلے والے خودکشی کا سبب گھریلو تنازع بتا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے خودکشی کا سبب معلوم نہیں ہوا ہے ۔کراچی میں لیاری اور شاہین کمپلیکس کے قریب ریلوے کالونی میں دو افراد نے بیماری سے تنگ آکر خود سوزی کرلی ۔ چاکیواڑہ تھانے کی حدود بکرا پیڑی مندرہ محلہ میں ایک شخص نے خود کو آگ لگالی وہاں موجود لوگوں نے بجھانے کی کوشش کی اور اسے ہسپتال منتقل کیا تاہم تب تک وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔مرنے والے کی شناخت ناصر ولد ابو بکر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گھر والوں نے بیا ن دیا ہے کہ متوفی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اور علاج چل رہا تھا ۔اپنی بیماری سے تنگ آکر اس نے خود کو جلالیا ۔ ریلوے کالونی میں 45 سالہ عارف مسیح ولد صادق مسیح نے خود کو آگ لگالی جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement