سوئی ناردرن کا مختلف شعبوں کو گیس فراہمی عارضی معطل کرنیکا فیصلہ

سوئی ناردرن کا مختلف شعبوں کو گیس  فراہمی عارضی معطل کرنیکا فیصلہ

ایل این جی ری گیسی فکیشن یونٹ (FSRU)کی تبدیلی کے باعث سوئی ناردرن گیس نے مختلف شعبوں کو گیس فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے) ترجمان سوئی ناردرن نے بتایا فیصلے کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب (رات 12 بجے ) سے پنجاب اور خیبر پختونخوامیں سی این جی، سیمنٹ اور غیر برآمدی جنرل انڈسٹری کے شعبوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہا یہ فیصلہ انتہائی ناگزیر صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے گیس کی فراہمی 48 گھنٹے کے اندر بحال کر دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں