13 افسروں کی خدمات وزارت ریلوے کے سپرد
محکمہ ریلوے کے 13 افسروں کی خدمات وزارت ریلوے کے سپرد کردی گئیں
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) چیئر مین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی کی ہدایت پر افسروں کو وزارت ریلوے بھجوایا گیا ۔ ان افسروں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراکس ہارون رشید مہمند، ڈپٹی ڈی ایس راولپنڈی صائمہ ارم ،شعبہ سیفٹی سے محمد ذوالقرنین، ورکس منیجر مغل پورہ محمد قاسم مستوئی، ورکس منیجر کراچی احمد کریم خان ، ایس ایم او پاور گل حسن، ڈی ای این ٹو سکھر فیصل عمران،ڈپٹی جنرل منیجر ڈبلیو اینڈ ایس آئی سرفراز قمر ڈاہا، سینئر الیکٹریکل انجینئر اسلام آباد فیصل منظور ، سینئر الیکٹریکل انجینئر رسالپور سید علی کامران ،سٹور اینڈ پرچیز ڈیپارٹمنٹ سے شفیق احمد رندھاوا، سید عاکف رضا شامل ہیں ۔فواد انعام چیمہ کی خدمات ٹیم لیڈر سی پیک کے سپرد کردی گئیں۔وزارت ریلوے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔