پی آئی اے کی دوسری پرواز آج اسلام آباد سے کابل کیلئے اڑان بھرے گی
نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی دوسری پرواز آج اسلام آبادسے کابل کیلئے اڑان بھرے گی
لاہور(نیوز رپورٹر ) کابل ایئرپورٹ پرافغان ایوی ایشن اور پی آئی اے نے انتظامات مکمل کرلئے ،پی آئی اے کی پروازآج صبح9بجے غیرملکی میڈیا نمائندوں و دیگر کو لے کر روانہ ہوگی، قومی پرچم برداربوئنگ777طیارہ کابل کیلئے آپریٹ کیاجائے گا ، سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے کہا پرواز کامقصددونوں ممالک میں خیر سگالی کوفروغ دیناہے ۔