اقبال پارک کیس،دوملزموں کی عبوری ضمانت خارج،2عدالت پیش

اقبال پارک کیس،دوملزموں کی عبوری  ضمانت خارج،2عدالت پیش

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

لاہور (اپنے خبر نگارسے )ملزمان الیاس سلیم اور عثمان عزیز کی عبوری ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی گئی جبکہ مقدمہ میں ملوث دو ملزم شہروز اور اختر علی عدالت پیش ہوئے ۔ سیشن عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ۔عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں