آئی جی کے ذاتی سٹاف میں سینئر و جونیئرعملہ بڑھا دیا گیا

آئی جی کے ذاتی سٹاف میں  سینئر و جونیئرعملہ بڑھا دیا گیا

درجنوں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز کے باوجود آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ذاتی سٹاف میں سینئر و جونیئرعملہ مزید بڑھادیا گیا

لاہور (خبر نگار سے ) آئی جی کے ذاتی سٹاف میں اب پی ایس او کے بجائے ایک ڈی آئی جی، ایک اے آئی جی، ایک ایس ایس پی، ایک ایس پی، 2 ڈی ایس پیز اور 2 برانچزکام کریں گی۔ ذرائع کے مطابق سابق آئی جی انعام غنی جاتے جاتے ذاتی سٹاف کیلئے سٹینڈنگ آرڈر جاری کرگئے تھے ۔ ڈی آئی جی سٹاف، اے آئی جی ایمپلی منٹیشن اینڈ مانیٹرنگ اور ڈی ایس پی ایمپلی منٹیشن اینڈ مانیٹرنگ سمیت دیگر دفتری سٹاف شامل ہے ۔پی ایس او، اے پی ایس او اور 2 ڈی ایس پی رینک کے افسران شامل ہونگے ۔ دونوں افسران کیلئے باقاعدہ برانچز بھی موجود ہوں گی۔ ڈی آئی جی سٹاف آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری ہونیوالے احکامات پر عملدرآمد کر ائیں گے ۔ آئی جی کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گے ۔ ڈی آئی جی سٹاف آئی جی کو فیلڈ فارمیشنز اور دیگر امور پر بریفنگ دیں گے ۔اے آئی جی ایمپلی منٹیشن روزانہ کی بنیاد پر آئی جی کے نوٹسز کی رپورٹس لیں گے اور آئی جی کے احکامات کا فالو اپ بھی لیں گے ۔ پی ایس او آئی جی کی میٹنگز اور کوآرڈینیشن کیلئے کام کریں گے اور آئی جی کی گاڑیوں کے فلیٹ کے تمام امور کی نگرانی کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں