نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیرداخلہ شیخ رشیدسےکینیڈین ہائی کمشنروینڈی کرسٹین کی ملاقات
  • بریکنگ :- پاک کینیڈادوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
  • بریکنگ :- اسلام آباد: افغان شہریوں کی امداد جاری رکھنےپراتفاق
  • بریکنگ :- پاکستان افغان امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا،وزیر داخلہ شیخ رشید
  • بریکنگ :- افغانستان اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہے،وزیرداخلہ شیخ رشید
Coronavirus Updates

پنجاب:بلدیاتی الیکشن اگلے سال، پیدائش موت کے سرٹیفکیٹ کیلئے ڈیجیٹل ایپ کا فیصلہ

پنجاب:بلدیاتی الیکشن اگلے  سال، پیدائش موت کے سرٹیفکیٹ  کیلئے ڈیجیٹل ایپ کا فیصلہ

دنیا اخبار

سیکرٹری بلدیات پنجاب نورالامین مینگل نے کہا بلدیاتی الیکشن 2021میں ہوں گے تیاریاں شروع کر دی ہیں

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) سپریم کورٹ کے حکم پر یکم جنوری تک پرانا نظام بحال ہے ، پیدائش موت شادی بیاہ اور طلاق کے سرٹیفکیٹ کیلئے ڈیجیٹل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ بچوں کی پیدائش کے لئے متعلقہ ہسپتالوں میں ہی پیدائش سرٹیفکیٹ ڈیسک لگانے کے لئے سروے کرنے کی ہدایات دی ہیں ، پیدائش موت شادی بیاہ اور طلاق کے اندراج کیلئے 300کے بجائے 200روپے فیس کی گئی ہے ،لیٹ اندراج کی مدت کو 2سال سے بڑھا کر 7سال کر دیا گیا ہے ،لیٹ اندراج کی صورت میں فیس 300روپے ہوگی،برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں تبدیلی یا غلطی کی صورت میں درخواست گزار کو 500 روپے ادا کرنا ہو ں گے ،محکمہ بلدیات پنجاب نے عوام کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیسوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement