راجہ پرویزاشرف کی بریت کی درخواست مسترد

 راجہ پرویزاشرف کی بریت  کی درخواست مسترد

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری کے ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری کے ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف،سابق سیکرٹری سکندر حیات میکن اورسابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی بریت کی درخواستیں مستردکرنے کا حکم سنادیا۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت چھ ملزمان نامزد ہیں جن پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر توقیر صادق کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا الزام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں