نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کا ایک اور اعزاز
  • بریکنگ :- عمران خان مسلسل تیسرےسال سب سےزیادہ دیکھےاورسنےجانیوالےعالمی رہنمابن گئے
  • بریکنگ :- اقوام متحدہ کےآفیشل چینل پرعمران خان کی تقریرکوسب سےزیادہ لوگوں نے دیکھا
  • بریکنگ :- امریکی صدر اوربھارتی وزیراعظم ویورشپ میں پیچھے
Coronavirus Updates

کورونا ویکسین :سرنجوں کی خریداری کیلئے اضافی بجٹ کی سمری مسترد

 کورونا ویکسین :سرنجوں کی خریداری  کیلئے اضافی بجٹ کی سمری مسترد

دنیا اخبار

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کیلئے سر نجوں کی خریداری کیلئے وزارت قومی صحت کی1ارب روپے اضافی بجٹ کی سمری مستردکردی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم نے وزارت قومی صحت کو سرنجوں کی خریداری کیلئے متبادل ذرائع یا موجودہ بجٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزارت قومی صحت نے وزیراعظم کو سمری بھجوائی تھی کہ کورونا توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کے پاس موجود سرنجوں کااستعمال کیا گیاہے ۔ وزار ت قومی صحت کے مطابق ویکسین لگانے کیلئے پانچ کروڑ سر نجیں درکار ہیں جس کیلئے 1ارب روپے سے زائد کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم نے اضافی بجٹ دینے سے انکار کردیاہے اور وزارت قومی صحت کواپنے بجٹ سے یا متبادل ذرائع سے بجٹ کے تحت سرنجوں کی خریداری کے احکامات جاری کئے ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement