افغانستان میں استحکام سے تاپی گیس منصوبہ بحال ہونیکا امکان

افغانستان میں استحکام سے تاپی گیس منصوبہ بحال ہونیکا امکان

افغانستان میں امن بحال ہونے کے بعد تاپی گیس منصوبہ، پاکستان اور افغانستان کے راستے ریلوے لائن کی تعمیر

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پانچ وسطی ایشیائی ریاستوں سے براستہ افغانستان پاکستان کی دو بین الاقوامی بندر گاہوں، کرغزستان اور ترکمانستان سے پاکستان میں بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے منصوبے بحال ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ۔ اس ضمن میں جلدہی پاکستان میں ان ممالک کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس بلوانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان، ایران، روس اور چین کی جانب سے طالبان کی نئی حکومت کو مستحکم بنانے کی کوششوں کے بعد طالبان کی نئی حکومت کے ترجمان نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ایک تازہ ترین بات چیت میں ان تینوں منصوبوں کو خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کی نئی بنیاد قرار دیدیا اور کہا کہ افغانستان ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن سکیورٹی اور تعاون فراہم کرے گا ۔ طالبان حکومت کے اس رد عمل کی روشنی میں تاپی گیس منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان نے جلد ہی ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے رجو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گیس منصوبے کے تحت افغانستان اور پاکستان کو11ارب مکعب فٹ گیس سالانہ دستیاب ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں چھ کمپریسر سٹیشن لگانے کے بعد پاکستان کے راستے انڈیا کو گیس فراہم کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں