ایف بی آر:35افسر تبدیل ، کامن ٹیکس پول کے 23 مستقل
گریڈ21کے شعبان بھٹی چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد تعینات
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 35افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ گریڈ21کے افسر شعبان بھٹی کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد، عبدالحمید شیخ چیف سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ایف بی آر اسلام آباد،محمد ماجد کمشنر ان لینڈ ریونیو آڈٹ کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور، امجد فاروق ڈائریکٹر انٹیلی جنس لاہور، فیصل رئوف میمن کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز فور کراچی، آفتاب عالم کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز ٹو لاہور، امان اللہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ، فرید احمد خان سالار زئی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ، عدیلہ یوسف سیکر ٹری براڈننگ آف ٹیکس بیس ایف بی آر اسلام آباد، سید حسن سردار ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ،عمران حئی خان کوایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ لاہور تعینات کر دیا گیا، ایف بی آر نے کامن ٹیکس پول46کے 12افسران کو پروبیشن کا عرصہ مکمل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدہ پر مستقل کر دیا ۔ ان میں اسد معین، وسیم خان، خرم ارشد ستی، سفیان احمد میاں، محمد رمضان اشتیاق، ذیشان وقار چودھری، ریحان ناصر، فاطمی قیوم، سیدہ میمونہ، میاں عظیم عابد، سید عثمان شاہ، مس وفا فاطمہ شامل ہیں ۔ایف بی آر نے کامن ٹیکس پول45 کے 11 افسران کواسسٹنٹ کمشنر مستقل کر دیا ، ان میں تہمینہ اکرام، ڈاکٹر محمد حسنین، نشا پراچہ، عائشہ مجید خان، مدیحہ مبین، مس بیلا خان، ذوالفقار علی، خان بہادر وٹو، شزا شہزادی رحیم، ہاشم خالد ملک ا ور علی امام شامل ہیں۔