کیاریفارمز چیئرمین ایچ ای سی کوہٹانے کیلئے تھیں؟ہائیکورٹ

 کیاریفارمز چیئرمین ایچ ای سی کوہٹانے کیلئے تھیں؟ہائیکورٹ

تعیناتی وزیر اعظم کااختیار،تمام وی سیزنے بنوری کوہٹانا صحیح قراردیا:اٹارنی جنرل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت وفاقی حکومت کے جاری کردہ ایچ ای سی آرڈیننس کے خلاف کیس میں اٹارنی جنرل خالدجاویدخان کے دلائل جاری رہے ۔اٹارنی جنرل نے کہا طارق بنوری کی بطورچیئرمین تقرری گزشتہ حکومت میں ہوئی ،چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس نہیں یہ وزیر اعظم کااختیارہے ۔تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو ہٹانا صحیح قرار دیا ۔عدالت نے کہاکیا ریفارمز صرف چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کیلئے تھیں؟ کیا کمیشن اتنا بے بس تھا کہ ایک شخص اسے ڈکٹیٹ کرسکتا تھا ؟۔وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کس کو کابینہ میں رکھیں اور کس کو ہٹائیں مگر یہاں تو بات الگ ہے ۔اٹارنی جنرل آج بھی دلائل جاری رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں