نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی ، شہبازشریف
  • بریکنگ :- پی ٹی آئی کوکنٹونمنٹ بورڈزالیکشن میں عبرتناک شکست ہوئی،شہبازشریف
  • بریکنگ :- سلیکٹڈنےسوا 3 سال میں ملک کوتباہ کردیا،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف
  • بریکنگ :- عمران خان نےملکی معیشت کوتباہ کردیا، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف
  • بریکنگ :- راولپنڈی:آج غریب آدمی مہنگی دوائی نہیں خریدسکتا، شہبازشریف
  • بریکنگ :- راولپنڈی:غریب عوام بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں، شہبازشریف
  • بریکنگ :- کنٹونمنٹ بورڈزکےانتخابات میں کامیابی معمولی بات نہیں،شہبازشریف
  • بریکنگ :- 2023 میں پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ کیلئےدفن کردیں گے،شہبازشریف
  • بریکنگ :- شفاف الیکشن مطالبہ نہیں حق ہے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف
Coronavirus Updates

5دہشتگردوں کو 5،5سال قید،جائیداد ضبط،جرمانے کی سزا

5دہشتگردوں کو 5،5سال قید،جائیداد ضبط،جرمانے کی سزا

دنیا اخبار

اسلم،بشارت ، محمد علی ،نیاز اور عدیل سے ہینڈگرنیڈ وغیرہ برآمد ہوئے تھے ، دو مقدمات کا فیصلہ ،سخت سکیورٹی انتظامات،مجرموں کو فی کس ایک لاکھ جرمانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )انسداددہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا اور خوشاب کے دو الگ الگ مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 5 دہشتگردوں کو پانچ، پانچ سال قید ،جائیداد ضبط کرنے اور جرمانہ کی سزا سنا دی ، تفصیل کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا نے جنوری 2021میں محمد اسلم،بشارت خان اور محمد علی جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی خوشاب نے نیاز عباس اور عدیل عباس سے الگ الگ کارروائیوں کے دوران ہینڈ گرنیڈ وغیرہ برآمد کئے تھے ، گزشتہ روز فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پانچوں دہشتگردوں کو پانچ پانچ سال قید، جائیداد ضبط کرنے اور فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے احکامات سنا دیئے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement