نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 6روز قبل چین اور روس نے بھی ہماری حکومت کے حق میں بات کی،ذبیح اللہ مجاہد
  • بریکنگ :- قطر،ازبکستان اور دیگر ممالک نے بھی مثبت موقف اپنایا،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ان کا موقف قابل تحسین ہے،ذبیح اللہ مجاہد
  • بریکنگ :- کئی ممالک نے امریکا اور عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی،ترجمان
  • بریکنگ :- افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں،ذبیح اللہ مجاہد
  • بریکنگ :- افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہے،ترجمان
  • بریکنگ :- توقع ہے ہمسایہ ممالک اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- پنج شیر میں لڑائی ختم ہوچکی ہے،ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد
  • بریکنگ :- بیشترمقامی عمائدین ،علمائے کرام اور مجاہدین ہمارے ساتھ ہیں،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- ہم کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے،ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد
  • بریکنگ :- پوری دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتےہیں،ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد
  • بریکنگ :- اگر کوئی لڑائی یا حملے کی خواہش رکھتاہے تو سخت جواب دیاجائےگا،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- افغانستان میں امن کے بعد ہماری ترجیح ہے کہ تجارت فروغ پائے،ذبیح اللہ مجاہد
  • بریکنگ :- افغانستان کو پشاور اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیاجائےگا،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- سی پیک منصوبہ اہم ہے،تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- چاہتے ہیں سی پیک میں شامل ہوں،ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد
  • بریکنگ :- پاکستان ہمارا پڑوسی ملک اور افغانوں کا دوسرا گھر ہے،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- لاکھوں افغان مہاجرین اب بھی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- ہماری زبان ،مذہب مشترکہ اور رسم ورواج بھی ایک جیسے ہیں،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- ہم ایک اسلامی ریاست قائم کرناچاہتےہیں،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- کشمیری ہمارے بھائی ہیں،ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد
  • بریکنگ :- عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرائے،ترجمان طالبان
  • بریکنگ :- کشمیری،میانمار اور فلسطینی بھائیوں کی سیاسی وسفارتی حمایت کریں گے،ترجمان طالبان
Coronavirus Updates

پٹرولیم ڈویژن کی تیل و گیس کمپنیوں کیلئے نئی سکیورٹی فورس کی تجویز

پٹرولیم ڈویژن کی تیل و گیس کمپنیوں کیلئے نئی سکیورٹی فورس کی تجویز

دنیا اخبار

ایف سی کو ماہانہ 20 کروڑ سکیورٹی کیلئے دے رہے :او جی ڈی سی ایل حکام ، اتنی رقم مجھے دیں تو میں پورے بلوچستان کی سکیورٹی دوں گا،سرفراز بگٹی

اسلام آباد (وقا ئع نگار خصوصی) پٹرولیم ڈویژن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو بتایاکہ تیل وگیس کی تلاش کیلئے تیل و گیس کی کمپنیوں کی سکیورٹی کیلئے نئی فورس قائم کرنے کی تجویز ہے ،وزیر داخلہ شیخ رشید نے آفر دی ہے کہ سینٹرل پلان بنائیں تو پانچ ہزار افراد سکیورٹی کیلئے دے سکتے ہیں ،وفاقی کابینہ نے بھی مشورہ دیا ہے کہ مقامی لوگوں پر مشتمل سکیورٹی فورس قائم کی جائے ۔ او جی ڈی سی ایل کے حکام نے بتایاکہ ایف سی کو ماہانہ 20 کروڑ روپے سکیورٹی کیلئے دے رہے ہیں ، سینٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اتنی رقم مجھے دیں میں پورے بلوچستان کی سکیورٹی دوں گا۔کمیٹی مول گیس کمپنی میں تیل وگیس کی چوری کا معاملہ آئندہ اجلاس میں نمٹائے گی ۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس عبد القادر کی زیرصدارت ہوا، ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل نے گیس کی پیداوار پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کم کوالٹی والی گیس بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال ہوتی ہے ، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد 10 ڈالر سے زیادہ ہے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس چوری پر ہم 23 ستمبر کو اجلاس کریں گے ۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ نجی سکیورٹی کمپنیاں بھی سکیورٹی دے سکتی ہیں ،نواز شریف حکومت نے 70 کروڑ روپے سکیورٹی فورسز کو تیل و گیس کمپنیوں سے زبردستی دلوائے ، اب اس حکومت کو بھی ایسا ایگزیکٹو آرڈر کرنا پڑے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement