شہریوں کا کورونا ویکسین لگوائے بغیر جعلی سرٹیفکیٹ لینے کا انکشاف

 شہریوں کا کورونا ویکسین لگوائے بغیر جعلی سرٹیفکیٹ لینے کا انکشاف

ملازمین نے پابندیوں سے بچنے کیلئے متعلقہ اہلکاروں کی ملی بھگت سے جعلی سرٹیفکیٹ بنوائے این سی او سی کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی ،مختلف شہروں سے متعددگرفتار

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) سرکاری ملازمین و عام شہریوں کی جانب سے کورونا ویکسین لگوائے بغیر جعلی سرٹیفکیٹ لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔ سرکاری ونجی اداروں کے ملازمین سمیت شہریوں نے پابندیوں سے بچنے کیلئے متعلقہ محکموں کے ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنوائے ہیں۔ جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے کا معاملہ تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کیلئے ایف آئی اے کو کیس بھجوا دیاگیاہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست بھجوا دی ہے ۔ ایف آئی اے نے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی اور مختلف شہروں سے ملوث افراد کو گرفتار کرلیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں