ڈیفنس،ماڈل ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

ڈیفنس،ماڈل ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

جوہرٹائون،شاہدرہ،سمن آباد،گجرپورہ،بھاٹی گیٹ،سبزہ زارمیں بھی وارداتیں

لاہور(خبر نگار سے )ڈیفنس،ماڈل ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے ،شہری نقدی وقیمتی اشیاسے محروم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں منور کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور سامان، جوہر ٹاؤن میں علی کے اہلخانہ سے 4لاکھ کی نقدی اور زیور ،ماڈل ٹائون میں احمد کے اہلخانہ سے ساڑھے 3لاکھ کی نقدی اور سامان،شاہدرہ میں عرفان کے گھر والوں سے 4لاکھ کا سامان، سمن آباد میں بابر کے اہلخانہ سے 2لاکھ کی نقدی اور سامان،گجر پورہ میں افضال سے ایک لاکھ50ہزار کی نقدی اور سامان،مصطفی ٹاؤن میں شفیق سے 6 لاکھ روپے اورزیور ،بھاٹی گیٹ میں عدیل سے 56ہزارروپے اور موبائل فون ، سبزہ زار میں مشتاق سے 34ہزا ر اور لیپ ٹاپ چھین لیا گیا۔ گرین ٹاؤن میں اشرف سے 20ہزار روپے اورموبائل فون ، کوٹ لکھپت میں جمیل سے 15ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا گیا ۔ نصیرآباد سے امین ،شاہدرہ ٹاؤن سے اویس، کوٹ لکھپت سے ناصر کی گاڑیاں جبکہ مناواں سے خالد ، ستوکتلہ سے وسیم ، وحدت کالونی سے اکبر اور ٹبی سٹی سے حمید کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں