ارکان کی عدم موجودگی ، سندھ اسمبلی کا اجلاس چند لمحے چل سکا

 ارکان کی عدم موجودگی ، سندھ اسمبلی کا اجلاس چند لمحے چل سکا

ایجنڈے میں فوری بلدیاتی الیکشن کے مطالبے سمیت 3قرارداد یں شامل تھیں ، سپیکر کی ایک گھنٹے تاخیر سے آمد، ارکان کی نشستیں خالی ہونے پر اظہار برہمی

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی عدم موجودگی کی وجہ سے کوئی کارروائی نہ ہوسکی اور سپیکر نے چند لمحوں بعد اجلاس جمعہ کو صبح 10 بجے تک ملتوی کردیاجس کے باعث پرائیویٹ ممبرز ڈے کا بزنس ٹیبل نہ ہوسکا، ایجنڈے میں صوبے میں فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کی قرارداد بھی شامل تھی ۔ منگل کو جب سپیکر اجلاس کی صدارت کے لئے ایک گھنٹے تاخیر سے ایوان میں آئے تووہاں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی نشستیں خالی تھیں،سپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک گھنٹے سے اپنے چیمبر میں بیٹھا ہوں کوئی نہیں آیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں