جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو اختیارات منتقل،نوٹیفکیشن جاری

 جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو اختیارات منتقل،نوٹیفکیشن جاری

16محکموں کے سیکرٹریز کام کریں گے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری بااختیار ہوگا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں تعینات افسران کو با اختیار بنا ہی دیا ۔نئے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔نئے رولز آف بزنس کے مطابق جنوبی پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری بااختیار ہوگا ۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب جنوبی پنجاب کی بیوروکریسی کو بھی اختیارات دے دئیے گئے ہیں، کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے رولز آف بزنس 2011ء میں ترامیم کی منظوری دی تھی ،رولز آف بزنس کے تحت 16صوبائی محکموں کے سیکرٹریز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کریں گے ۔ان میں محکمہ سکولز ، ہائیرایجوکیشن،ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ، مواصلات، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سپیشلائیزڈ ہیلتھ، بورڈ آف ریونیو، وائلڈ لائف، لائیوسٹاک، محکمہ بلدیات اور دیگر شامل ہیں جبکہ محکمہ داخلہ ، قانون، پراسیکیوشن، ریگولیشن، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے معاملات پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور سے ہی دیکھے جائیں گے ۔ ان کے سب محکمے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام نہیں کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں