تیل قیمتوں میں ساڑھے 10روپے لٹر تک اضافہ کا امکان

 تیل قیمتوں میں ساڑھے 10روپے لٹر تک اضافہ کا امکان

ہائی سپیڈ ڈیزل ساڑھے دس،پٹرول 1روپے مہنگا کرنے کی سمری ارسال

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لٹر تک اضافہ کا امکان ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ،ذرائع وزارت پٹرولیم ڈویژن نے بتایاکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویزہے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے ۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی ہے ،ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں بھی ردو بدل ہو سکتا ہے ،قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے آج کرے گی جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16ستمبر سے ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں