شمالی وزیرستان:فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان:فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک

دتہ خیل میں آپریشن ،دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ بارود برآمد

راولپنڈی (دنیا نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا ۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث دو دہشتگرد مارے گئے ۔ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں