وزیر اعظم آج لاہور آئیں گے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب

 وزیر اعظم آج لاہور آئیں گے  ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہورآئیں گے

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )وزیراعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔دورے کے دوران وزیراعلی ٰعثمان بزدار سے ملاقات کریں گے اورصوبے کے سیاسی اورانتظامی اموربریفنگ لیں گے ، گورنرپنجاب چودھری سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ، وزیراعظم نے دورے کے دوران لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں لاہور بارے ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیاجائے گا، وزیراعظم پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے ،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیں گے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات پر وزیر محنت عنصر مجید نیازی وزیراعظم کو بریف کریں گے ، وزیراعلی ٰحکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ، فیڈمک کے معاملا ت بارے بھی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں