الیکشن کمیشن چاہے تو وزرا کو نا اہل کرسکتا ہے :کنور دلشاد

الیکشن کمیشن چاہے تو وزرا کو  نا اہل کرسکتا ہے :کنور دلشاد

الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہے تو آئین کے آرٹیکل163- آئی ون جی کے تحت وزرا کو نااہل کرسکتا ہے

لاہور(دنیا نیوز ) دنیا نیوز کے پروگرام ‘آن دی فرنٹ’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن کی خود مختاری پر جو حملہ کیا ہے اس کے بہت دور رس اور شدید اثرات ہوں گے ۔ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس وزرا کو نا اہل قرار دینے کے اختیارات ہیں، دانیال چو دھری، نہال ہاشمی اور طلال چودھری کو اسی شق کے تحت نااہل قرار دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں