ن لیگ کے سابق وزیر برجیس طاہر نیب لاہور میں پیش ،دو گھنٹے تحقیقات

 ن لیگ کے سابق وزیر برجیس طاہر  نیب لاہور میں پیش ،دو گھنٹے تحقیقات

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں مسلم لیگ نواز کے سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر نیب لاہور میں پیش ہو گئے

لاہور (نمائندہ دنیا ) نیب ٹیم نے دو گھنٹے تک لیگی رہنما سے تحقیقات کیں۔ برجیس طاہر نے مبینہ طور پر تیس کروڑ روپے کے اثاثے آمدن سے زائد بنائے جس پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے ۔ برجیس طاہر ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کے بعد نیب میں پیش ہوئے اور تفتیشی ٹیم کے سوالوں کے جوابات دئیے ۔ ذرائع کے مطابق برجیس طاہر نامکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوئے جس پر انہوں نے اثاثوں کی مکمل منی ٹریل فراہم کرنے کے لئے مزید وقت کی درخواست کی جسے تحقیقاتی ٹیم نے منظور کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں