گیس کے ذخائر کم ،قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکتی: چیئرمین اوگرا

گیس کے ذخائر کم ،قیمتوں میں  کمی نہیں ہوسکتی: چیئرمین اوگرا

چیئرمین اوگرا مسرورخان نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی گیس اورایل این جی کی قیمت کے تعین کاطریقہ کار مختلف ہے

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکر ٹر یٹ کا اجلاس رانا مقبول کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں چیئرمین اوگرا مسرورخان نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکتی۔ قدرتی گیس اورایل این جی کی قیمت کے تعین کاطریقہ کار مختلف ہے ، دونوں گیس کمپنیاں قیمت میں اضافے کی درخواست کرتی ہیں، حکومت طے کرتی ہے کہ صارفین پر کتنا بوجھ ڈالنا ہے ، حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ غریب صارفین پر بوجھ نہ پڑے ۔چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ پٹرول کی درآمدی قیمت کیاہے اور کتنے ٹیکسز ہیں؟ جس پر چیئرمین اوگرا نے بتایا کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 94 روپے 38 پیسے فی لٹر ، پٹرول پر فریٹ مارجن 3 روپے 65 پیسے فی لٹر ، پٹرول پر ڈسٹری بیوشن مارجن 2 روپے 11 پیسے فی لٹر اور جنرل سیلز ٹیکس 11 روپے 28 پیسے ہے ۔70 فیصد ایل این جی طویل مدتی اور 30فیصد ایل این جی فوری معاہدوں کے تحت خریدی جاتی ہے ، پیپرا رولز ایل این جی کی خریداری کے لئے مددگار نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں