چیئر مین نیب توسیع، حکومت کا آرڈیننس لانے کا عندیہ

 چیئر مین نیب توسیع، حکومت کا آرڈیننس لانے کا عندیہ

حتمی فیصلہ نہیں ہوا، توسیع کے حوالے سے بات ضرور ہو رہی ہے :وزیر قانون ، قانون میں ترمیم آرڈیننس کے ذریعے ممکن ، فروغ نسیم ، دنیا کامران خان کیساتھ

لاہور(دنیا نیوز)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے وفاقی حکومت نے آرڈیننس لانے کا عندیہ دے دیا۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘دنیا کامران خان کیساتھ’ میں میزبان کامران خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ابھی توسیع دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، توسیع دینے کے حوالے سے بات ضرور ہو رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب کی تقرری کے لیے آئین کی شق سکس بی ون کے تحت وزیراعظم، اپوزیشن لیڈرکے درمیان مشاورت ہونی چاہیے ، قانون میں ترمیم آرڈیننس کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے ، قانون کے حوالے سے ہفتے تک فیصلہ ہوجائے گا۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے مشاورت ہو گی، چیئرمین کے حوالے سے ایکٹ آف پارلیمنٹ ضرورآئے گا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی پرفارمنس بہت اچھی ہے ، چیئر مین کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوجائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں