ن لیگ میں چار سے پانچ لوگ ’’اسائنمنٹ ‘‘پرہیں :جاوید لطیف

 ن لیگ میں چار سے پانچ لوگ ’’اسائنمنٹ ‘‘پرہیں :جاوید لطیف

جب بھی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں پہنچتی ہے تو ایک اٹھ کرنئی بات کردیتا ہے ، میرے منہ سے نام نہ نکلوائیں ویسے ہی اندر جانیوالا ہوں،نثار کے انجام سے سیکھیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں چارسے پانچ لوگ‘‘اسائنمنٹ ’’پرہیں۔ان لوگوں کو بیانیہ خراب کرنے کی اسائنمنٹ ملتی ہے ،جب بھی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں پہنچتی ہے تو ایک اٹھ کرنئی بات کردیتا ہے ۔ ٹی وی انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسائنمنٹ والے وہی ہیں جومفاہمت کی بات کرتے ہیں،میرے منہ سے نام نہ نکلوائیں ویسے ہی اندر جانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب تجربہ کارسیاستدان بیانیے کونقصان پہنچائیں تواسائنمنٹ کے بغیرممکن نہیں،جب کوئی کہے کہ اصول کی نہیں ذاتیات کی سیاست ہورہی ہے تویہ کیاہے ؟۔ ان لوگوں کو اسائنمنٹ وہ دیتے ہیں جوآئین اورقانون پر یقین نہیں کرتے ۔ اسائنمنٹ والوں کو چودھری نثار کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں