اپوزیشن عوامی حمایت کی بھیک مانگ رہی :چوہان

 اپوزیشن عوامی حمایت کی بھیک مانگ رہی :چوہان

این آراوچاہئے :ترجمان پنجاب حکومت،خاتون صحافی کی ہراسمنٹ کانوٹس

راولپنڈی ، لاہور (نیوزرپورٹر ،سیاسی رپورٹر سے )پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ غیر سیاسی اپوزیشن کشکول لئے جگہ جگہ عوامی حمایت کی بھیک مانگ رہی ہے ۔ ساری اپوزیشن صرف این آر او کی چٹ کے چکروں میں ہے ۔ اپنے ادوار میں تو یہ لٹیروں کا ٹولہ کسی پروگریسو معاملے پر اکٹھا نہ ہو سکا۔ آج جب حکومت ریفارمز پر عمل پیرا ہے ، تو یہ روڑے اٹکا ر ہے ہیں ۔سنگل نیشنل کریکولم، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، پی ایم ڈی اے نئے پاکستان کی بنیاد بنیں گے ،پنجاب سے ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والے زرداری بھی بزدار حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ۔دریں اثنافیاض الحسن چوہان نے لاہور راوی پل پرچنگ چی اورموٹرسائیکلوں پرسوارافرادکی طرف سے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کے واقعہ کانوٹس لے لیا ،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں