مڈل ایسٹ کی سیاسی شخصیات ق لیگ میں شامل

مڈل ایسٹ کی سیاسی شخصیات ق لیگ میں شامل

پرویز الٰہی سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان ، سپیکر نے خوش آمدید کہا ، لوکل باڈی عوام کو دہلیز پرسہولیات فراہم کرنے والا نظام ہے ، پرویز الٰہی

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مڈل ایسٹ سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اورمسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد میں رائے شیر علی، میاں عمران آصف، راجہ جہانگیر عمان، رائے گل شیر، محمد کامران اور میاں محمد ندیم شامل تھے ۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہاکہ لوکل باڈی عوام کو ان کی دہلیز پر فوری سہولیات فراہم کرنے والا نظام ہے ، یہ نظام عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین خدمات پیش کر سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں