جسٹس عمر بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

جسٹس عمر بندیال نے قائم مقام چیف  جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(اے پی پی)جسٹس مقبول باقر نے جسٹس عمر عطا بندیال سے سادہ اور پر وقار تقریب میں قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا ۔ تقریب میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ، سینئر وکلا ، بار نمائندگان اور لا افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد بیرون ملک نجی دورے پر گئے ہیں ۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی ملک میں غیر موجودگی کے دوران عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں