طالبان کو ملکی امور چلانے کیلئے وقت دینا چا ہئے :شیخ رشید

 طالبان کو ملکی امور چلانے کیلئے وقت دینا چا ہئے :شیخ رشید

افغان شہریوں کی ہر ممکن مدد کریں گے :یو این ہائی کمشنر فیلپو گرانڈی

اسلام آباد (این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ طالبان کو حکومت سازی اور ملکی امور چلانے کیلئے وقت دینا چا ہئے ۔ وزیرداخلہ سے یونائیٹڈنیشن کے ہائی کمشنربرائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے ملاقات کی ۔افغانستان سے انخلا اور افغان شہریوں کیلئے انسانی امداد سے متعلق گفتگو کی گئی۔ شیخ رشید نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے ، طالبان کو افغانستان میں گورننس کیلئے مالی اورانسانی وسائل یقینی بنانا ہوں گے ۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان کا 30 لاکھ افغان مہاجرین کی مسلسل دیکھ بھال میں کردارقابل رشک ہے ، ہم افغان شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ان کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں