پشاور ہائیکورٹ:چکن اورگوشت کی برآمد پرپابندی ختم

پشاور ہائیکورٹ:چکن اورگوشت کی برآمد پرپابندی ختم

چیف جسٹس دودھ میں کیمیکل کے استعمال پربرہم،دکانیں مکمل بندکرنے کاحکم

پشاور(آئی این پی)پشاور ہائی کورٹ نے چوزے ، چکن اور گوشت کی برآمد کی اجازت دے دی، عدالت نے یکم جون کوچکن اورجانوروں کی افغانستان برآمد پر پابندی کا حکم دیا تھا،جمعرات کوپولٹری اورلائیوسٹاک کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے چوزے ، چکن اور گوشت کی برآمد پرلگی پابندی ہٹادی،دوران سماعت عدالت نے دودھ میں کیمیکل کے استعمال پر برہمی کااظہار کیا ، چیف جسٹس قیصررشیدخان نے استفسار کیا کہ دودھ میں کیمیکل ملایا جاتا ہے ، ان کیخلاف کیا کارروائی کی؟ حکام نے بتایا کہ ہم نے دکانوں کو سیل اور دودھ کو تلف کیا ہے ،چیف جسٹس نے کیمیکل ملادودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہاایسے لوگوں کی دکانوں کومکمل بندکریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں