ڈالر کی قدر کم،سونا 900روپے سستا

 ڈالر کی قدر کم،سونا 900روپے سستا

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی

کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر 169روپے سے گھٹ کر168روپے کی سطح پرواپس آگیا ،ادھر فی تولہ سونا 900روپے سستا ہوگیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر80پیسے کی کمی سے 168.20روپے پرآگیا ،اسی طرح 1.10روپے کی نمایاں کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 168.70روپے کا ہوگیا ،یورودوروپے کی کمی سے 199روپے اور برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کی کمی سے 234روپے کا ہوگیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24ڈالر کی کمی1779ڈالرفی اونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900روپے کی کمی سے ایک لاکھ12ہزار700روپے اور دس گرام 772روپے کی کمی سے 96ہزار622روپے کا ہوگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1410روپے پر برقراررہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں