دہشتگرد گروپوں کو معافی کی پیشکش متاثرین کی توہین ،بلاول

دہشتگرد گروپوں کو معافی کی پیشکش متاثرین کی توہین ،بلاول

مذہبی انتہا پسندوں کو خوش کرنے کی پالیسی آنیوالے وقت میں ہمارا پیچھا کریگی

اسلام آباد، کراچی(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی کی پیشکش کا یکطرفہ فیصلہ دہشت گردی کے ہزاروں متاثرین کی توہین ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر مذہبی انتہا پسندوں کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔ پارٹی کے سرکردہ مزدور رہنما شہید عثمان غنی کی برسی پر پیغام میں بلاول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ عثمان غنی کی جمہوریت اور مزدوروں کے حقوق کے لئے خدمات طویل اور شاندار ہیں۔شہید آج جسمانی طور ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن ان کی راہ اور مشن موجود ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں