لاہور کنٹونمنٹ:الیکشن کمیشن نے 3 وارڈز کا حتمی نتیجہ روک دیا

لاہور کنٹونمنٹ:الیکشن کمیشن  نے 3 وارڈز کا حتمی نتیجہ روک دیا

الیکشن کمیشن نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی تین وارڈز کا حتمی نتیجہ روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو 23ستمبر کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن کے روبرو والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر چار کے محمد اسلم ، وارڈ نمبر پانچ میجر (ر)جاوید ضمیر اور لاہور کینٹ کے وارڈ نمبر دس کے حافظ ابرار کی درخواستوں پر حتمی نتیجہ روکنے کا حکم دیا۔درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ وقار مشتاق طور نے بتایا کہ انکے موکلان محض چند ووٹوں کے فرق سے ہارے ،ریٹرننگ افسران کے روبرو جب مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی تو برتری کم ہوگئی،وارڈ نمبر پانچ سے جاوید ضمیر کو بارہ، وارڈ نمبر چار سے محمد اسلم کو اکیس اور وارڈ نمبر دس سے محمد ابرار کو 68 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تمام وارڈ زکا حتمی نتیجہ روکنے اور دوبارہ گنتی کا حکم دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں