سینیٹ ہارس ٹریڈنگ گیلانی اوربیٹے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سینیٹ ہارس ٹریڈنگ گیلانی اوربیٹے کیخلاف  درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے حالیہ سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خریدو فروخت کے معاملے پریوسف رضا گیلانی اورانکے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں

اسلام آباد (وقائع نگار ) ممبران الیکشن کمیشن نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی کمیشن 20ستمبر کو سماعت کریگا،الیکشن کمیشن کے ذرائع نے روزنامہ دنیاکو بتایاکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی اور انکے صاحبزادے کے خلاف دو درخواستیں زیر سماعت ہیں، وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کی جانب سے دائردرخواست میں آئین کے آرٹیکل 218-3اور الیکشن ایکٹ کی سات شقوں کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دوسری درخواست میں الیکشنز ایکٹ کی چار دفعات کے تحت کارروائی کا تقاضا کیا گیا تھا ،الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے دونوں مدعین کوطلب کر لیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں