طالبان حکومت کے بعد پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدات دگنی ہوگئیں

طالبان حکومت کے بعد پاکستان کی  افغانستان کیلئے برآمدات دگنی ہوگئیں

افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پاک افغان تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)پاکستانی مصنوعات کی افغانستان کیلئے برآمدات دگنی ہوگئیں،طالبان کی حکومت کے ابتدائی دنوں میں یومیہ ڈیڑھ سو کنٹینرز کی ترسیل اب 4 سو گاڑیوں تک پہنچ گئی ہے ، پاکستانی برآمدات میں 70 فیصد سیمنٹ کے علاوہ ادویات، سٹیل کی مصنوعات، بھاری مشینری ، پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔تجارت میں بہتری کے ساتھ ہی افغانستان میں بینکنگ نظام کی بحالی کا کام بھی شروع ہو گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں