ایئرپورٹس پر پروٹوکول حکومتی اجازت سے مشروط
سٹیٹ گیسٹس کے ساتھ وزراء اور وی وی آئی پیز کو پروٹوکول دیا جائے گا ، ذاتی تعلقات کی بنیاد پر افسر کسی کو پروٹوکول نہیں دیں گے ، ہدایات جاری
لاہور(محمد حسن رضا سے )ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پروٹوکول حکومتی اجازت سے ملے گا،سٹیٹ گیسٹس کے ساتھ وزراء اور وی وی آئی پیز کو پروٹوکول ملے گا، ذاتی تعلقات کی بنیاد پر ایئرپورٹ پر تعینات کسی بھی ادارے کے اہلکار یا افسر کسی کو پروٹوکول نہیں دیں گے ، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پروٹوکول کلچر کا خاتمہ کرنے کیلئے تمام اداروں کو احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ۔ دستاویزات کے مطابق پروٹوکول صرف حکومتی ہدایات پر مجاز افراد،وی وی آئی پیز،وزراء کو دیا جائے گا۔ سینئروزراء اور حکومت کی طرف سے مجاز وی وی آئی پیز کے علاوہ کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول دینے والے ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔اعظم خان نے چیئرمین ایف بی آر ،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خارجہ امور،سیکرٹری ایوی ایشن،سیکرٹری ڈیفنس،سیکرٹری نارکوٹکس کو ہدایت نامہ جاری کردیا جبکہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی وزیراعظم سیکرٹریٹ سے ایئرپورٹس پرغیرمجاز شخصیات کیلئے پروٹوکول کلچر کے خاتمہ کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ ایف بی آر نے وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھرکے ایئرپورٹس پر "پروٹوکول"بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔