گریڈ18کی 4خواتین اساتذہ کی گریڈ19میں ترقی

گریڈ18کی 4خواتین  اساتذہ کی گریڈ19میں ترقی

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ18کی چار خواتین افسران کوگریڈانیس میں ترقی دے دی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ثمرین حسین کو ترقی دے کر قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ، شاہدہ انجم کو پرنسپل گورنمنٹ ماڈرن گرلز ہائی سکول مغلپورہ ،روبینہ خالد کوپرنسپل گورنمنٹ وکٹوریہ سکول موری گیٹ ، نگینہ ناصر کو پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول فیصل ٹائون تعینات کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں