حکومت اور اپوزیشن میں کرکٹ میچ9اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں ہو گا

حکومت اور اپوزیشن میں کرکٹ  میچ9اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں ہو گا

حکومت پنجاب اور اپوزیشن کے ارکان پنجاب اسمبلی کے مابین کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو گورنرہائوس میں ہو گا

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) تین میچز ہوں گے ،وزیراعلیٰ ،گور نر اور سپیکر پنجاب اسمبلی مہمان خصوصی ہوں گے ،حکومت اوراپوزیشن نے اتفاق رائے سے کرکٹ میچ کے لئے گورنرہائوس کامقام فائنل کردیا ،حکومت اور اپوزیشن کرکٹ ٹیموں کے درمیان، 9 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں میچ کھیلا جائے گا ،حکومتی ٹیم کے کپتان فیاض چوہا ن ، اپوزیشن ٹیم کے کپتان سید علی حیدر گیلانی نے گورنرہائوس کا دور ہ کیا، پہلے میچ کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ہوں گے ، گورنرپنجاب دوسرے میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تیسرے میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے ، میچز چھ چھ اوور کے ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں