محکمہ خوراک نے آبادی کے تناسب سے گندم کوٹہ منظور کروالیا

محکمہ خوراک نے آبادی کے تناسب سے گندم کوٹہ منظور کروالیا

گندم کا اوپن مارکیٹ ریٹ 23سو من ہو سکتا ،تھیلا 14سو کاہونیکا امکان ، پنجاب کے 950فلور ملز مالکان سخت نالاں ، 20 ستمبر کو اجلاس طلب کر لیا

لاہور (عمران اکبر) محکمہ خوراک نے کیبنٹ کمیٹی میں آبادی کے تناسب سے گندم کوٹہ کی ریلیز منظور کروا لی ،پنجاب کے 950فلور ملز مالکان نے آبادی تناسب کے حساب سے گندم کوٹہ مسترد کر کے 20ستمبر کو ہنگامی اجلاس بلا لیا۔ذرائع کے مطابق 16ستمبر کو کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ خوراک نے آبادی کے تناسب پر گندم کوٹہ ریلیز کرنے کی منظوری لے لی ۔جس سے پنجاب کے 950فلور ملز مالکان سخت نالاں ہیں ۔ذرائع کے مطابق گندم کا اوپن مارکیٹ ریٹ فی من 23سو روپے تک جا سکتا ہے ۔20کلو آٹے کا تھیلا 14سو روپے ہونے کا امکان ہے ۔چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے پنجاب کی کوئی ملز آبادی تناسب سے کوٹہ نہیں اٹھائے گی ملیں پرائیویٹ مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہوں گی ۔محکمہ خوراک عدالت کے فیصلے کا احترام کرے ۔ملز کو منصفانہ طور پرفی باڈی کوٹہ فراہم کیا جائے ۔36لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں ۔آبادی کی بنیاد پر کوٹہ سے پنجاب کی ضروریات پوری نہیں ہو سکتیں۔ہڑتال سمیت تمام تجاویز پر غور کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں